ایم سی آئی، ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ،بڑی تعداد میں سامان قبضے میں لے لیا گیا

 
0
212

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): ایم سی آئی ، ڈی ایم اے کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ،بڑی تعداد میں سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کے ڈائریکٹوریٹ ڈی ایم اے شکیل ارشد کے حکم پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد آصف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت حیات کی زیرنگرانی آپریشن جی ایٹ اور جی نائن میں کیا گیا ۔

جی نائن کے تاجران نے اڑتالیس گھنٹوں میں غیر قانونی شیڈز ہٹانے کی تحریری درخواست دی جس کے بعد جی نائن میں آپریشن کیا گیا تاہم جی ایٹ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے گرین بیلٹ سے تمام سامان بحق سرکاری قبضے میں لے لیا گیا۔