اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پھر مؤخر

 
0
387

اسلام آباد ستمبر 10(ٹی این ایس)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کے ایجنڈے ر غور کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے مزید تجاویز طلب کرلیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے مزید غور کیا جائے گا۔
واضح رہے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 160 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑیگا۔ ماہانہ ایک سو کیوبک تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت ایک سو دس سے بڑھا کر تین سو چودہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔ گزشتہ ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں کا معاملہ موخر کر دیا گیا تھا۔