عمران خان کے وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے پیمانہ ’خان میٹر‘ تیار

 
0
370

اسلام آباد اگست 2 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور ملک کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے وعدوں کا جائزہ لینے کے لیے شہری کی جانب سے ایک ویب میٹر متعارف کروایا گیا ہے جسے ’خان میٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک شہری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 100روزہ پلان کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لینے کے لیے انٹرنیٹ پر ’خان میٹر‘ متعارف کرایا ہے۔

اس میٹر پر عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گیااور یہ دیکھا جا ئے گا کہ انہوں نے کتنے وعدوں کی تکمیل کا کام شروع کر دیا ہے، کتنوں پر کام شروع نہ ہوسکا اور کتنے وعدے پورے ہی نہیں ہوئے۔اس ویب میٹر کے موجد سلمان سعید نے بتایا کہ ’خان میٹر‘ بنانے کا مقصد جماعت کے دعووں اور وعدوں پر فیصلہ کرنا نہیں، بلکہ ان کی تکمیل اور عدم تکمیل کا جائزہ لینا ہے، اس کا مقصد موثر جمہوریت کا قیام ہے۔سلمان کے مطابق ’خان میٹر‘ ویب سائٹ پر مکالمے اور مباحثہ کا فورم بھی موجود ہے، جہاں صارفین اپنی رائے دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ا س سے قبل امریکا اور مصر میں اسی طرز پر اوباما میٹر اور مرسی میٹرمتعارف کروایا گیا تھا، جو بہت مقبول ہوا تھا۔