شہید پولیس جوانوں ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی

 
0
502

اسلام آباد اگست 22 (ٹی این ایس): شہید پولیس جوانوں ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شرکت کی۔ پولیس کے تمام سینئر افسران، بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔ شہید جوانوں کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں روانہ کر دیا گیا۔ شہید جوانوں کی فیمیلیز کے لئے 60 سال تک مکمل تنخواہ اور تمام تر سہولیات دینے کا اعلان۔ شہید کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان