پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے نریندر مودی کیخلاف 11 نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کر دی

 
0
343

اسلام آباد اگست 07 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے نریندر مودی کیخلاف 11 نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کر دی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 5 اگست کو انسانی تاریخ میں تاریک ترین دن کے طور پر یاد کیا جائیگا، مودی نے کشمیریوں کے تھوڑے حقوق بھی تلف کیے جو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق تھے، مسئلہ کشمیر پیپلزپارٹی کے منشور کا بنیاد ہے، آصف علی زرداری و بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں حکومت کو کشمیر پالیسی دی، وزیراعظم نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم بڑھا کر حطے کو جنگ و آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے انتہا پسند بھارتی حکومت و مودی کے عزائم کھل کر سامنے آئے ہیں، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مزید ڈاکہ ڈالا ہے، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو عملی جامہ پہننا رہا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اصولوں کی دھجیاں اڑا دی، حکومت کو قراردادوں اور تقریروں سے آگے جانا ہوگا۔ دنیا کے سامنے مودی کا اصلی چہرہ اشکار کرنا ہوگا۔ پہلے کہہ چکا تھا کہ مودی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ پاکستان فوری بھارتی کے اس فیصلے کیخلاف عالمی عدالت اور اقوام متحدہ میں جائے۔ عالمی عدالت میں مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے۔ نریندر مودی نے آر ایس ایس کے چیف کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ پلواما کا واقعہ کرکے مودی نے الیکشن میں پاکستان مخالف جذبات اکسائے۔