ایشیائی ترقیاتی بینک کی 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری

 
0
322

اسلام آباد اگست 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کے برآمدات کے فروغ کے لئے تجارتی مسابقت بہتر بنانے کے اصلاحاتی ایجنڈے کی معاونت کے لئے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی اس سہولت سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بجٹ سپورٹ پروگرام 2 سال سے زائد عرصے بعد بحال کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور بینک کے صدر کا اس معاونت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔