راولپنڈی (ٹی این ایس) دھمیال پولیس نے سوشل میڈیا پر پتنگ بازی اور اسلحہ کی تشہیر کے حوالے سے ویڈیو سامنے آنے پر کاروائی کرتے ہوئے 02 افراد کو گرفتار کر کے پتنگیں اور اسلحہ برامد کر لیا،وارث خان پولیس نے چیک ڈس اونر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا اشتہاری جون 25 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کے دوران وارث خان پولیس نے 04 افراد کو حراست میں لیکر 225 پتنگیں اور 05 ڈوریں برامد،گنج منڈی پولیس نے 02 افراد کو حراست میں لیکر 50 پتنگیں اور 02 ڈوریں برامد کیں صدر بیرونی پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 25 پتنگیں اور ڈوریں برامد کی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کے دوران سرچ آپریشن کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 09 افراد گرفتار،کاروائیاں وارث خان، نیو ٹاؤن اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں،منشیات و اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 02 افراد گرفتار 01 کلوگرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کیا گیا، آر اے بازار پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کی صادق آباد پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گئے،گداگروں کے خلاف آپریشن میں17روز کے دوران شہر بھر سے 225 پیشہ ور بھکاری گرفتار ہوئے زیر حراست افراد میں 108 مرد 108 عورتیں اور 09 خواجہ سرا شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

















