اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کی زیرِ نگرانی گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا، جس میں لیڈیز پولیس آفیسرز نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 1950 افراد، 1450 گھرانوں اور 388 دکانوں، ہاسٹلز و پلازوں، 361 موٹر سائیکلز، 131 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ جانچ پڑتال کے لیے 10 مشکوک افراد اور 4 موٹر سائیکلز تھانے منتقل کی گئیں۔ سرچ آپریشنز کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے













