راولپنڈی (ٹی این ایس) ‏ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ

 
0
15

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ جات کے محررران اور ڈی ایف سیز کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نےکارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، تھانہ میں آنےوالے شہریوں کےمسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے،ایس ایس پی آپریشنز ‏اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹالیرنس پر یقینی بنایا جائے،منشیات کے مقدمات میں بری ہونے والے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جائے، کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے لیے تھانہ جات ‏میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، محرران کو سپیشل ڈیوٹی والے افسران و اہلکاروں کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹ پربھجوانے کی ہدایت،
غیر قانونی مقیم افغان و دیگر غیرملکی افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، تھانہ کی حدود میں‏موجود ہوٹلز، پلازے، سرائے میں موجود افراد کی بذریعہ E-POLICE پوسٹ ایپ چیکنگ کی جائے ، بمطابق ایس او پی مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس آپریشنز