اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام ادارے کے 93جونیئراسسٹنٹ،انکوائری کلرک،سٹورکلرک،سیمنٹ کلرک (بی پی ایس-11)کی بطور سب اسسٹنٹ(بی پی ایس-14) پروموٹ ہونے والے ملازمین کو پروموشن لیٹر دینے کے حوالے سے تقریب

 
0
19

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام ادارے کے 93جونیئراسسٹنٹ،انکوائری کلرک،سٹورکلرک،سیمنٹ کلرک (بی پی ایس-11)کی بطور سب اسسٹنٹ(بی پی ایس-14) پروموٹ ہونے والے ملازمین کو پروموشن لیٹر دینے کے حوالے سے تقریب مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرزتقسیم کیے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،صوفی محمودعلی،محمد عاصم ملک،اظہارعباسی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،واجد گجر،صفدرعباسی،شفیع اللہ خان،چوہدری ابرار،قاری عمردراز،ساجد رشید،سید ارشادشاہ،چوہدری انور،ملک اسلم،راجہ ایاز،وقارخان،ندیم ستی،سردارآصف،چوہدری عابد،کلیم عباسی،ملک سجادسمیت دیگرعہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین بھی موجودتھے،اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہورہے ہیں اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کررہے ہیں،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اور انشاء اللہ باقی ماندہ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کی منتخب کردہ سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر مذاکرات کریں تاکہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاسکے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔