اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی 

 
0
1479

اسلام آباد ،جنوری02 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی تو نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی۔ عدالت نے ہائیکورٹ کی طرف سے حکم امتناع کی مصدقہ نقل طلب کر رکھی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 جنوری تک حکم امتناع دے رکھا ہے ۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔