اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ہائیکنگ ٹریکس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔گھڑسوار، موٹر سائیکل اور فٹ پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی۔ ڈرون نگرانی کے ذریعے مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے















