اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 
0
137

6 کاروائیوں کے دوران 1.6 ٹن سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور 21 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں خیبر کے رہائشی کار سوار کے قبضے سے 100 نشہ آؤر (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد۔

مراد میمن گوٹھ کراچی میں گھر پر چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار۔

گھر میں موجود گاڑی سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔

سیالکوٹ میں واقع گوڈھ پور چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

قلعہ عبداللّٰہ کے غیر آباد علاقے میں ایک خُفیہ مکان پر اے این ایف کا چھاپہ۔

دوران کارروائی مختلف اقسام کا 1619 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔

حب انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر زمین چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔