قرض کی ادائیگی کے لیے ہمیں آمدنی بڑھانی ہوگی، وزیراعظم

 
0
465

اسلام آباد 30 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے جس سےمہنگائی نے جنم لیا۔ مہنگائی عارضی ہے جلد کنٹرول کرلیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرض کی ادائیگی کے لیے ہمیں آمدنی بڑھانی ہوگی۔کورونا کی وجہ سے مسائل تھے لیکن سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مٹیاری تا لاہور الیکٹرک ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہونے کی وجہ سے لاسززیادہ ہو رہے ہیں۔

حماداظہر کا اس تقریب میں کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوارکا نہیں، ٹرانسمیشن کامسئلہ ہے، سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دیگرتمام منصوبوں کو بھی تیزی سےمکمل کیا جائےگا۔