پرویز الٰہی کے بیان سے متعلق سوال پر بزدار نے کیا جواب دیا؟

 
0
88

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کے خلاف شراب لائسنس کیس میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں عدالت کو آگاہ کریں، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں
تفتیشی افسر کےجواب پر عدالت نے کہا کہ پھر ایسےتو ہم عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتے رہیں گے، واضح ہدایات لےکر آئیں کہ نیب کو اس کیس میں گرفتاری چاہیے یا نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

سماعت کے بعد عدالت میں صحافیوں نے عثمان بزدار سے سوالات کیے جس میں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیان پر سوال کیا گیا جس پر سابق وزیراعلیٰ نےجواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نےسوال کیا کہ پرویز الٰہی کہتےہیں عثمان بزدارنے 4 سال ضائع کیےکوئی کام نہیں کیا؟ اس پر سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔