لاہور(ٹی این ایس) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت حضرت داتاگنج بخش ؒ کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

 
0
157

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز 5ستمبر سے ہوگا،10لاکھ سے زائد عقیدت مند شرکت کریں گے
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات کے لئے بہترین اور شاندار انتظامات کی ہدایت
رواں برس عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات گزشتہ برسوں سے خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں: محسن نقوی
عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے ساؤنڈ سسٹم اورایس ایم ڈیز (سکرینز)لگانے کی ہدایت، وضع کردہ سکیورٹی اورٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے
لاہور2 ستمبر:-نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں حضرت داتاگنج بخش ؒ کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقدہوا۔حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز 5ستمبر سے ہوگا اور10لاکھ سے زائد عقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔عرس کی تقریبات کے دوران محفل سماع، سبیل، نعتیہ مشاعرہ اور خصوصی لیکچرز کااہتمام کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات کے لئے بہترین اور شاندار انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات گزشتہ برسوں سے خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ساؤنڈ سسٹم اورایس ایم ڈیز (سکرینز)لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لنگر خانے میں بیٹھنے کا وسیع انتظام کیاجائے۔ وضع کردہ سکیورٹی اورٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ سیکرٹری اوقاف نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات اور سی سی پی اولاہور نے سکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ عرس کی تقریبات کے دوران پولیس اہلکار 3شفٹ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور ہر شفٹ کاانچارج ایس پی لیول کاآفیسر ہوگا۔صوبائی وزیراوقاف اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ٹی او لاہور، چیف ایگزیکٹو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔