ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی،ڈی پی او عادل میمن کے زیرِصدارت آج کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے بارے بات چیت کی گئی

 
0
625

چکوال اگست 22 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی،ڈی پی او عادل میمن کے زیرِصدارت آج کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے امام بارگاہوں میں مجالس اعزاداروں کے جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس،سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ ادارے غیر معمولی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ اور محکمہ سول ڈیفنس روٹس کے راستوں میں قائم تنصیبات کی سویپینگ کا کام بھی کریں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی خالد جاوید،اے ڈی سی آر اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز،سی او ہیلتھ،ایجوکیشن،انچارچ ریسکیو 1122،ڈی او سول ڈیفنس چیف آفیسر تحصیل میونسپلز،واپڈا،سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محرم کے مقدس ایام میں سکیورٹی کو ایس او پیز کے مطابق فول پروف بنایا جائے اورضابطہ اخلاق کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور نفرت آمیز وال چاکنگ وپمفلٹ جلوس کے ٹائم اور روٹس کے اوقاتِ کار کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔میونسپل کمیٹی مجالس کے روٹس کی صفائی ستھرائی،پیچ ورک کے کام کو جلداز جلد مکمل کرے محکمہ سول ڈیفنس،سپیشل برانچ مجالس کے روٹس پر واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹراور سی سی وی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ دیگر انتظامات کریں۔انہوں نے اے سیز صاحبان کوہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں روٹس کا معائنہ کریں اور ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ روٹس کے مطابق ہی جلوس نکلیں گے اور کوئی نئی روایت قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کو جلوس کے راستوں سے تاریں ہٹانے اور محکمہ صحت کے ساتھ ریسکیو1122طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔مرکزی کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں قائم جائے گا جہاں پر 24گھنٹے متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہوں نے تمام محکموں کو کل تک کنٹجنسی پلان اورڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوان فول پروف سکیورٹی کے لئے ایس او پی کے مطابق انتظامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے عوام اور اداروں کے سربراہان سے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اپنے اردگرد کے ما حول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ افراد کے حوالے سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔