راولپنڈی، اٹک ،چکوال اور جہلم کے اضلاع میں آبی وسائل کی ترقی و بحالی اور تحفظ اراضیات کا تین سالہ منصوبہ دسمبر 2022 ء میں مکمل ہوگا جس پر 300 ملین روپے کی لاگت آئے گی، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی

 
0
285

چکوال 07 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر جنرل آباد کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی، اٹک ،چکوال اور جہلم کے اضلاع میں آبی وسائل کی ترقی و بحالی اور تحفظ اراضیات کا تین سالہ منصوبہ دسمبر 2022 ء میں مکمل ہوگا جس پر 300 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبہ کی بدولت ڈیمز اور پانڈز کے کمانڈ ایریا میں قابل کاشت رقبہ اور زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ سے کسانوں کو خاطر خواہ معاشی استحکام ملے گا۔ انہوں نے یہ بات مذکورہ ترقیاتی منصوبہ کے سلسلہ میں بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (باری) چکوال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل آباد ملک فتح خان، اے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی، اے ڈی سی آر مصور خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار ، ادارہ آباد اور باری کے مختلف شعبوں کے انتظامی افسران اور کثیر تعداد میں علاقہ کے کسان بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل آباد کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ آباد کے زیر اہتمام آبی وسائل کی ترقی و تحفظ اراضیات کے اس زراعت دوست منصوبہ کی بدولت پوٹھوار ریجن کے کسانوں کی تقدیر بدل جائے گی اور اس منصوبہ سے مستفید ہونے والے کسان اس کو ادارہ آباد کی کثیر الجہتی ترقیاتی منصوبہ بندی کے عظیم شاہکار کے طور پر یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ اس منصوبہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ آباد خطہ پوٹھوار سمیت پنجاب کے تیرہ بارانی اضلاع میں کام کر رہا ہے اور ترقیاتی منصوبہ بندی کا فریم ورک بارانی علاقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آباد کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے خطہ پوٹھوار میں زیتون کی کاشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (باری) کی تحقیقاتی سرگرمیوں کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ زیتون کی کاشت کے اعتبار سے چکوال کو وادی زیتون کے طور پر جانا جاتا ہے جس سے خطہ پوٹھوار میں کسانوں کو زیتون کی کاشت کے لئے ترغیب ملی جس کی بنا پر اس خطہ میں اب تک زیتون کے بارہ لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ سیمینار سے سابق ڈائریکٹر جنرل آباد ملک فتح خان اور باری کے مختلف شعبوں کے افسران نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی وسیع البنیاد ترقیاتی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد سے بارانی اضلاع کے کاشتکاروں کو قابلِ ذکر سہولیات میسر آئی ہیں اور زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ کسانوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوا ہے۔ انہوں نے آباد اور باری کے اشتراک عمل سے زرعی ترقی کے لئے ملٹی س