جلی ہوئی گاڑیاں اور پولیس اہلکاروں کے جھولے، میڈیانے تصاویرجاری کردیں

 
0
566

 

اسلام آباد ،نو مبر 26(ٹی این ایس): فیض آباد دھرنے کے مقام پرایک طرف جلی گاڑیاں اور املاک انتہائی خوفناک منظرپیش کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب سکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارجھولے جھولتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیض آباددھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے،مظاہرین کیخلاف آپریشن بندہونے کے اعلان کے ساتھ ہی سکیورٹی اہلکاربھی پرسکون ہوگئے۔

سکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارالرٹ اور چوکنارہنے کی بجائے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بے خبرہوکرجھولے جھولتے رہے۔جبکہ ایسے میں کسی سانحے کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔ اسی طرح لوگ جلی ہوئی گاڑیوں کی تصاویر اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ دوسری جانب گزشتہ روزدھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کے ردعمل میں جلائی گئی گاڑیاں اور املاک انتہائی خوفناک منظرپیش کررہی ہیں۔

دھرنے کے مقامات پرجلی ہوئی گاڑیوں اور پولیس اہلکارو ں کے جھولوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر میڈیانے بھی شائع کی ہیں۔واضح رہے جڑواں شہروں اسلام آباداور روالپنڈی میں فیض آباددھرنے کے مقام پررینجرز، پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستوں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔رینجرزکو دھرنامظاہرین کے پنڈال کے قریب فرنٹ پوزیشن پرتعینات کیاگیاہے جبکہ پولیس اور ایف سی کوپیچھے ہٹادیاگیاہے۔

اسی طرح فیض آباد میں دھرنے کی جگہ کے چاروں اطراف بھی رینجرزاہلکاروں کوتعینات کردیاگیاہے۔رینجرزکی فرنٹ پرتعیناتی کامقصد جلاؤ اور گھیراؤکوروکناہے۔ایف سی اور پولیس کواگلی پوزیشن سے ہٹادیاگیا۔جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کودھرنے کے مقام پررینجرزکی پوزیشن سے پیچھے تعینات کردیاگیاہے۔رینجرزکی فرنٹ پرتعیناتی کافیصلہ گزشتہ رات سکیورٹی اجلاس میں کیاگیاتھا۔