اسلام آباد (ٹی این ایس)چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے زیر اہتمام راول پنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائیندوں نے پی اے آر سی کا معلوماتی دورہ کیا

 
0
103

چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے زیر اہتمام راول پنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائیندوں نے پی اے آر سی کا معلوماتی دورہ کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کو زراعت میں جدت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے بتایا کہ پی اے آر سی کے سائنس دان مختلف زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اس حوالے سے کوریا کے اشتراک سے ایک جدید لیبارٹری کا،قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں آلو کی پیدوار بڑھانے کے لئے اس پر ریسرچ جاری ہے جبکہ چاول کی پیدوار میں دوگنا اضافے کے لئے نئے بیج متعارف کرائے گئے ہیں جو کسانوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جائیں گے جس سے فی ایکٹر پیدوار 110 من تک حاصل کی جاسکے گی۔ ڈاکٹر غلام محمد علی نے صحافیوں کو نیشنل ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے مختلف حصوں اور تجربہ گاہوں کا دورہ بھی کروایا .5200 ایکڑ پر مشتمل پی اے آر سی میں گنا۔ گندم ۔ سبزیاں اور دیگر مختلف اقسام کی اجناس اور سیڈز پر ریسرچ کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس ریسرچ بیسڈ ادارے کے لئے بجٹ نا ہونے کے برابر ہے اور نوے فیصد بجٹ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں خرچ ہوجاتا،ہے جبکہ ریسرچ کے لئے صرف 10 گیصد بمشکل بچتا ہے ۔ صحافیوں کے وفد میں صدر اکرا صغیر چوہدری۔ بیورو چیف جی این این نیوز میاں شاہد۔ کارسپانڈنٹ جی این این۔ عاطف بٹ ۔ اے پی پی سرائیکی نیوز ڈیسک کی انچارج ڈاکٹر سعدیہ کمال سینئر صحافی۔ ندیم سیال ۔ چیف رپورٹر روزنامہ جناح و آن لائن شہزاد ملک ۔ چئیرمین اکرا۔ رانا،کوثر۔ سیکریٹری اطلاعات اکرا شمس،نیازی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری اکرا رانا،عدنان۔ پی ٹی وی نیوز کے سینئر کارسپانڈنٹ بلال شیخ۔24 نیوز سے خالد عباسی و دیگر سینئر صحافی شریک تھے چئیرمین اور صحافیوں نے اس موقع پر سابق فنانس سیکریٹری نینشنل پریس کلب صغیر چویدری کی سالگرہ کا،کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں صغیر چوہدری نے معلوماتی وزٹ پر چئیرمین پی اے آر سی و سائنٹسٹ کا،شکریہ ادا کیا