6ماہ کے دوران کتنے پرندے پی آئی اے طیاروں سے ٹکرائے؟اعدادوشماری جاری

 
0
94

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا معاملہ،6ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے111واقعات ہوئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اعداد وشمار کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئرپورٹ پر ہوئے،لاہور ایئرپورٹ پر 35،کراچی ایئرپورٹ پر 21،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 14،پشاور ایئرپورٹ پر 8،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 14،کوئٹہ میں 7 جبکہ فیصل آباد میں5اور سکھر ایئرپورٹ پر 3واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی اے اے کے مطابق پرندے ٹکرانے کے واقعات میں سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیاروں کو نقصان پہنچا۔