مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے کے معاملے پر عمران خان پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

 
0
134

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معلومات چھپانے پر نااہلی کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکمنامہ کے مطابق پٹیشن میں میانوالی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا اور ایک کی معلومات چھپائیں۔
پٹیشنر کے وکیل نے دستاویزات کا حوالہ دے کر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ دراصل عمران خان کے تین بچے ہیں۔
تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے۔ پوچھا گیا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ یہ کیس سن سکتی ہے یا معاملہ الیکشن کمیشن جانا چاہئے؟ پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے۔
وکیل نے کہا کہ اگر factual controversy ہو تو تب بھی عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے۔ حکمنامے میں لکھا ہے کہ عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں۔
عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،
فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں۔