ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس : شعیب شیخ اور دیگر کی سزاوں کے خلاف اپیل پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی

 
0
102

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور دیگر کی سزاوں کے خلاف اپیل پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
شعیب شیخ کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، 2 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم ،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شیخ سمیت دیگر کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی ،
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ایک اپیل کنندہ نائجل برائن روبیلو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے،
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوئی ہے یا نہیں؟

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر اظہار لاعلمی کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر آپ کو شوکاز نوٹس کیوں نا جاری کیا جائے؟
تفتیشی افسر سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرانے پر وضاحت طلب کرلی گئی ۔

بول نیوز کے اینکرپرسن کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔
چیف جسٹس نے شعیب شیخ کے وکلا کو ہدائت کی کہ لطیف کھوسہ اور عابد زبیری صاحب آپ سینئر وکلا ہیں، یہ پڑھیں،

اب ہائی کورٹ کو چٹھیاں لکھی جائیں گی؟ اب یہاں یہ ہو گا؟
آپ میڈیا گروپ ہیں مگر کیس خراب اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں،

اس بات سے تاثر ملتا ہے کہ ایسی کوئی چیز ہے جس سے آپ بھاگ رہے ہیں، کیوں نا اس ایشو پر توہین عدالت کی کارروائی کریں؟
شعیب شیخ کے وکلا نے عدالت سے معذرت کر لی اور کہا کہ ہم اس پر معذرت چاہتے ہیں،
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے شعیب شیخ کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دے رکھی ہے، شعیب شیخ کی زندگی کو خطرات ہیں،
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست میں بیماری کا لکھا ہے، حاضری سے استثنا کی درخواست پر نوٹس کر رکھا ہے،
شعیب شیخ کے وکیل لطیف کھوسہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی پر اعتراض اٹھا یا اور کہا کہ اس کیس میں ایف آئی اے نے پرائیویٹ کونسل کو engage کیا ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو کراس ٹاک نہ کرنے کی ہدائت کی گئی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس سماعت کو ٹاک شو مت بنائیں، انہوں نے ایک قانونی اعتراض اٹھایا ہے جس پر آپ اگلی سماعت پر جواب دے دیجئے گا،
لطیف کھوسہ نے کہا کہ شعیب شیخ کراچی سے آئے ہیں، جب تک دیگر اپیل کنندگان کے عدالت آنے کا پراسیس مکمل نہیں ہوتا تب تک حاضری سے استثنا دے دیں،
شعیب شیخ کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنا دینے کی استدعا مسترد کردی گئی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انہوں نے جہاز میں آنا ہے، ابھی حاضری سے استثنا نہیں دے سکتے،
شعیب شیخ اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی گئی