الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اسلامی تحریک کے علاوہ گلگت بلتستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا،شوکاز نوٹس کے مطابق ان جماعتوں کو 14 دنوں کے اندر اندر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے ہونگے، بصورت دیگر ان تمام سیاسی جماعتوں کو آئندہ الیکشنز میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئیے جائیں گے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے اس سے قبل 17 اگست 2022 اور 9 ستمبر 2022 کو دو پریس ریلیزز اور 10 اکتوبر 2022 کو بذریعہ اشتہار مقامی اور قومی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا تاکہ گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا جا سکے کہ وہ اپنی تفصیلات جمع کراسکیں۔
واضح رہے کہ متعدد بار پریس ریلیزز اور بزریعہ اشتہار،الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 210 اور 204 اور تحت الیکشن رولز 2017 بمطابق رول 159 اور 160کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کیلئے مطلع کیا گیا تھا،جس کے بعد سوائے اسلامی تحریک کے باقی تمام جماعتوں نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری شوکاز نوٹس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو 14 دن کے اندر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے ہونگے تاکہ مزکورہ ایکٹ کے تحت صوبائی اسمبلی یا لوکل گورنمنٹ کے آئند انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشان حاصل کرنے کے اہل ہونگے بصورت دیگر یہ جماعتیں انتخابی نشانات حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔