سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کیلئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی

 
0
417

اسلام آباد نومبر 3 (ٹی این ایس)سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کیلئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمرے کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گزار نومبر میں موجودہ سسٹم کے تحت ہی ویزا حاصل کر سکیں گے۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دسمبر سے عمزہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی ہو گی۔