چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نادرا کا ڈیٹا کمبریج نامی فارم سے تجزیہ کرنے کا نوٹس

 
0
309

اسلام آباد اکتوبر 07 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نادرا کا ڈیٹا کمبریج نامی فارم سے تجزیہ کرنے کا نوٹس، انھوں نے نادرا کا ڈیٹا کمبریج کو دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نادرا کا ڈیٹا کمبریج نامی فرم سے تجزیہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ اور چئیرمین نادرا کو نوٹس جاری کیا، سیکرٹری داخلہ اور چئیرمین نادرا 8 اکتوبر کو ڈیٹا کو کمبریج فرم سے تجزیہ کرنے پر سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دے، نادرا کا ڈیٹا کمبریج نامی فرم سے تجزیہ کرنے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، نادرا کا ڈیٹا کمبریج نامی فرم سے تجزیہ کرنے کے معاملے کے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے، دیکھنا ہے کہ ڈیٹا تجزیہ کرنے کیلئے کس نے، کیوں اور کب دیا، معلوم کرنا ہے کہ کس کے ہدایات پر ڈیٹا کمبریج نامی فرم کو مہیا کیا گیا اور مقاصد کیا تھے۔