تھانہ نیوٹاون پولیس نے گمشدہ 2،1/2 سالہ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا

 
0
284

راولپنڈی اکتوبر 07 (ٹی این ایس): تھانہ نیوٹاون پولیس نے گمشدہ 2،1/2 سالہ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ گمشدہ بچی حسیبہ ڈھوک نجو کے قریب علاقہ سے ملی، ایس ایچ او نیوٹاون۔ گمشدہ بچی ملنے پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے وارثان کی تلاش شروع کردی۔ انتھک کاوشوں کے بعد بچی کے والدین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔ بچی کے ملنے پر بچی حسیبہ کے وارثان  نے نیوٹاؤن پولیس کی کوشش کو کافی سراہا اور پولیس کاشکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت کوشاں۔