ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، ایف سی بلوچستان نے غلام پرنگ، مستونگ، روجھان جمالی میں آپریشن کر کے 19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا

 
0
404

 

راولپنڈی اکتوبر 20(ٹی این ایس): ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، ایف سی بلوچستان نے غلام پرنگ، مستونگ، روجھان جمالی میں آپریشن کر کے 19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا جبکہ رینجرز نے ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک، 7 کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے غلام پرنگ، مستونگ اور روجھان جمالی میں آپریشن کر کے 19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا تمام دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دستی بم حملوں میں ملوث ہیں۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کیا۔ دوسری طرف پنجاب رینجر نے ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک، 7 کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔