راولپنڈی (ٹی این ایس ) : با جوڑ:سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

 
0
72

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں کے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،