اسلام آباد(ٹی این ایس) : اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
104

اسلام آباد

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔

3 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، 150 کلوگرام منشیات برآمد۔

کالا شاہ کاکو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

برآمدشدہ منشیات میں 96 کلو افیون اور 24 کلو چرس شامل ہے۔

دوران کارروائی جہلم اور شیخوپورہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

شکار پور، سکھر روڈ پر کارروائی کے دوران بلوچستان کا رہائشی ملزم گرفتار۔

ملزم کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کچلاک بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان گرفتار۔

ملزمان نے 18 کلو گرام چرس دونوں موٹرسائیکلوں کی سیٹوں میں چھپا رکھی تھی۔

گرفتار ملزمان کا تعلق فیصل آباد، قلعہ عبداللہ اور شکارپور سے ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان اے این ایف