وارسک (ٹی این ایس) فرنٹیئر کور کی 36ویں بنیادی فوجی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ۔وارسک میں منعقد ہوئی کی 1,350 ریکروٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔ تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس میں سے 500 نوجوان سپیشل آپریشنز فورس میں شامل ہو چکے ہیں۔ فرنٹیئر کور (این) سپاہیوں نے غیر معمولی اعلیٰ مہارت اور شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ کے پی کے میجر جنرل عمران سرتاج نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی جی ایف سی (نارتھ) کے پی کے نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو شیلڈز دیں ریکروٹ جمیل الدین نے تمام شعبوں میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اعزازی تلوار کا اعزاز حاصل کیا پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام، ریکروٹس کے اہل خانہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فرنٹیئر کور نارتھ کا عزم غیر متزلزل ہے













