اسلام آباد جنوری 7(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ مانیکا نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ مانیکا نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔












