وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے خاتون صحافی کے قتل کی  رپورٹ طلب کر لی ہے

 
0
491

پولیس نے قاتلوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے نامزد ملزم پر سارا ملبہ ڈال دیا، پولیس افسران نے مافیا کے من پسند کی رپورٹ تیار کی: ذرائع کا انکشاف

اسلام آباد، ستمبر 11(ٹی این ایس):نیشنل پریس کلب کے سالانہ الیکشن سے چند روز قبل خاتون صحافی قتل کیس،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے آئی جی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد پولیس نے قاتلوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے چالان مرتب کیا اور نامزد ملزم پر سارا ملبہ ڈال دیا۔ اس سلسلہ میں سابق ایس ایس پی مجیب الرحمن بگوی اور اے ایس پی آبپارہ عمر خان کے احکامات نظر انداز کئے گئے۔ ان ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران روایتی انداز میں صحافی کے موبائل کی سی ڈی آر نکلوانے سے انکار کرتے رہے، گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے سیکرٹری نیشنل پریس کلب کو دیئے، پولیس افسران نے مافیا کے من پسند کی رپورٹ تیار کی۔

آئی جی  کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ خاتون صحافی کو بے دردی سے زہر دے کر قتل کیا گیا۔