پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

 
0
258

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می کمی کا امکان ہے، اگلے 15 دن پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔