اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کے لاپتہ ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین

 
0
462

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،اے ایس آئی ظہور کو ایف آئی اے کے کاونٹر ٹیررزم ونگ نے تحویل میں لے رکھا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی ظہور کو اہم دستاویزات غیر ملکی شخص کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،اے ایس آئی ظہور کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی ظہور سے تفتیش جاری ہے،اے ایس آئی ظہور کو آج ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کو میرٹ پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،اسلام آباد پولیس بھی تمام مراحل میں ایف آئی اے کی معاونت کرے گی۔