سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

 
0
274

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مشاورت کی۔
20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے،۔