نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ،اپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی

 
0
155

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ،اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے ورچول اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کرے گی،اپوزیشن جماعتیں مشاورت کے بعد مختلف ناموں کو فہرست مرتب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی فہرست کی حتمی منظوری اپوزیشن لیڈر دیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر ناموں کی نظرثانی کے بعد نام ایوان صدر کو بھیجیں گے۔ایوان صدر نئے چئیرمین نیب کے نام پر اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کرے گی۔