وفاقی حکومت کاٹیکسٹائل پیکیج جاری کرنےکا فیصلہ

 
0
10054

‏اسلام آباد، ستمبر 11(ٹی این ایس):وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل پیکیج جاری اور  اس  سیکٹر کیلیے بجلی اور گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس ضمن میں ‏بجلی کی قیمت 11.50سینٹ سےکم کرکے7.5 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کی قیمت میں 2روپے50 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویزہے ‏گیس کی قیمت 1600 روپےسے800 روپےایم ایم بی ٹی یو کرنےکی بھی تجویزدی گئی ہے گیس اور بجلی کی قیمت 5سال کے لیے مقرر کی جائے گی ‏قیمتوں میں کمی صرف ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے ہوگی ‏ٹیکسٹائل سیکٹر کےلیےملک میں گیس اور بجلی کی یکساں قیمتیں ہوں گی ‏قیمتوں میں کمی کی منظوری اگلے دو ہفتے تک دیےجانے کا امکان ہے۔