اسلام آباد (ٹی این ایس) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 57 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 25ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,485 گرام آئس،530گرام چرس،10 بوتل شراب اور مختلف بور کے 14 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 32 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں













