قومی اسمبلی کا اجلاس، جوائنٹ سیکرٹری کی عدم حاضری پر ایاز صادق برہم،معطل کرنے کی ہدایت

 
0
368

اسلام آبادمارچ 14(ٹی این ایس): سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزرائاور افسروں کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل کو ذمہ دار جوائنٹ سیکرٹری کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کے زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو شیریں مزاری نے ایوان میں وزرااور افسروں کی عدم حاضری کی نشاندہی کردی۔اس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سوالات کا جواب نہ دینے پر متعلق وزرااورافسروں کیخلاف کارروائی ہوگی،وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی سائل کے افسرپیش نہ ہوئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے لا افسروں کی عدم حاضری پر اظہارر برہمی کیا اور ذمہ دارافسروں کو ایوان میں طلب کر لیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر آبی وسائل کو ذمہ جوائنٹ سیکرٹری کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسر کو معطل کریں ورنہ ایوان کی کارروائی روک دوں گا۔