فلسطینی وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،دھماکے سے سات زخمی

 
0
317

مقبوضہ غزہ مارچ 14(ٹی این ایس)فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،عرب ٹی وی کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم رامی حمد اللہ غزہ کی پٹی میں سیوریج لائن کے ایک منصوبے کا افتتاح کرنے پہنچے تھے،وزیراعظم کے ساتھ فلسطینی انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فرج بھی موجود تھے۔وزیراعظم رامی حمد اللہ کا قافلہ غزہ کی پٹی کی جانب روان دواں تھا کہ اسی دوران ان کے قافلے کے قریب زوردار دھماکا ہوا دھماکے میں7افراد زخمی ہو ئے جبکہ قافلے میں موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تین گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کے خون کی چھیٹیں قافلے کی گاڑیوں پربھی آئیں۔خوش قسمتی سے وزیراعظم رامی حمد اللہ اورفلسطینی انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فرج دونوں ہی حملے میں محفوظ رہے۔