یمن پر سعودی اتحاد کے حملے؛ بمباری سے متعدد مکانات تباہ، ایک شہری شہید

 
0
218

یمن 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری ہے یمن پر سعودی اتحاد کے تازہ حملوں میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ ایک یمنی شہری شہید ہو گیا۔

دنیا کو دکھانے کے لئے جنگ بندی کے دعوے لیکن حقیقت کچھ اور یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ کم نہ ہوا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقوں پر متعدد بار بمباری کی سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الفرح اور آل ابو جبارہ کی وادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سرحدی فورسز نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کر کے ایک یمنی شہری کو شہید کردیا۔

مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔