وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس،گیس کی قیمتوں کے معاملے پرسٹیک ہولڈرز سے مزیدتجاویزطلب کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کامعاملہ ایک بار پھرموخرکر دیا گیا

 
0
10290

اسلام آباد، ستمبر 11(ٹی این ایس): وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔جس میں گیس کی قیمتوں کے معاملے پرسٹیک ہولڈرز سے مزیدتجاویزطلب کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کامعاملہ ایک بار پھرموخرکر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے گائیڈ لائنز طے کرلی ہیں تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی جب کہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کھاد فیکڑیاں پوری صلاحیت کے مطابق کھاد پیدا کریں گی جب کہ یوریا کھاد پوری کرنے کے لیے کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔