ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس داردھماکہ،6 افراد زخمی

 
0
344

ڈیرہ اسماعیل خان جنوری 7 (ٹی این ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میںمحلہ مجاہد نگر سٹی ڈیرہ میں مکان کے کمرے میں گیس ہیٹر چلانے کے دوران اچانک زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی سے دو نومولود جوڑواں بہن بھائی اور خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ،کمرے میں موجود قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگئیں ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ مجاہدنگر گلزار مسجد کے قریب واقع ظفر آس نامی شخص کے مکان کے کمرے میں صبح چار بجے گیس ہیٹر چلانے کے دوران اچانک زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی کے باعث کمرے میں موجود ظفرآس ، والدہ ،بیوی ،خالہ ذاد بہن اور نومولود جوڑواں بہن بھائی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔ شور شرابے اور واقعہ کی اطلاع پراہل محلہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو باہر نکال کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ۔آتشزدگی کے باعث کمرے کے اندر موجود ایئر کنڈیشن ،فرنیچر ،کمبل ،کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہان پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔