امریکا پاکستان کو چھوڑنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نیویارک ٹائمز

 
0
987

نیویارک جنوری 7(ٹی این ایس) صدر ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں۔ پاکستان کےخلاف فیصلے سے لگتانہیں کہ ٹرمپ کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی ہے۔ پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مندثابت ہوگا۔امریکا کے موقر جریدے نیویارک ٹائمزنے اپنے اداریئے میں ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ناراض کرنے سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا-نیویارک ٹائمزکے مطابق ٹرمپ انتظامیہ دیگر سفارتی طریقے اپنائے ،سعودی عرب اورامارات سے تعلقات استعمال میں لاکرپاکستان سے بات چیت کی جائے،شورمچانے کی بجائے خاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔

اخبار میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثر امریکاکوفراہم کی ہیں یہ دیکھناہوگاکہ امداد منجمد کرنے پر پاکستان تعاون کرتابھی ہے یانہیں؟افغانستان کے لیے ہرفوجی پروازپاکستانی فضاسے گزرتی ہے، زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یاروڈ سے ہوتی ہے امریکا کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔ادھر واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے سبب اس سال سیاسی فساد2017کوبھی گہنا سکتا ہے مرکز میں بدنظمی کا ارتکاب وہ صدر کررہے ہیں جو اپنے منصب کی اقدار توڑ رہے ہیں۔

اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنبیہہ کی ہے کہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے اس لیے وہ پاکستان سے منہ پھیرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کوچھوڑدیں اس صورت میں پاکستان، چین کا زیادہ قریبی اتحادی بن سکتا ہے، ٹرمپ کا پرانے پارٹنرزکوامریکا سے دورکرنے کا فیصلہ چین کیلیے فائدہ مند ثابت ہوگا، بھارت کے خلاف زیادہ سخت رویہ اپنا سکتا ہے-ٹرمپ کوانتظامیہ سعودی عرب، امارات کے ذریعے طالبان کی خلیج فارس میں فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بناناچاہیے۔