ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں

 
0
477

بھارتی ڈاکٹر نے کیپٹن سمیت 8 بھارتی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کر دی،اسپتال میں 32 بھارتی فوجی اہلکار زخمی حالت میں بھی لائے گئے، بھارتی ڈاکٹر راجیوٹر

سرینگر مارچ 02 (ٹی این ایس): بھارتی ڈاکٹر نے8 بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ راجوڑی اسپتال کے بھارتی ڈاکٹر راجیوترپاتی کے مطابق کیپٹن سمیت 8 اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں 32 زخمی اہلکار لائے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ڈاکٹر نے بھارتی فوجی کی ہلاکتوں کی تصدیق نے ٹویٹ کے ذریعے سے کی۔اب سے کچھ دیر قبل بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔ پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔دونوں جوان بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی کاروائی میں کئی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل بھی بتایا گیا تھا کہ کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ جاری ہے۔بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے ہیں جب کہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فائرنگ تتہ پانی،جند روٹ سیکٹر پر کی گئی جس کا پاک فوج نے خوب جواب دیا۔ پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔