ٹیکنالوجی : – (ٹی این ایس ) : واٹس ایپ کا کونسا ورژن اب صارفین استعمال نہیں کرسکیں گے؟

 
0
125

میٹا کی زیرِ ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کا ورژن ایکسپائر ہوگیا ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ونڈوز پر اپنی الیکٹران پر مبنی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کو بند کردیا ہے، جس سے صارفین کو بلاتعطل رسائی کے لیے نئی متعارف کردہ مقامی ایپ پر سوئچ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
ورژن کی میعاد ختم ہونے کے بعد، صارفین کو اپنی ویب سائٹس پر میسجنگ ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے فرسودہ ورژن کے متبادل کے طور پر نئی مقامی ایپ پر منتقل کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ نیوز ٹریکر کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ بہتر، مستحکم اور خصوصیت سے بھرپور ایپ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
واٹس ایپ کے اس پرانے ورژن کو استعمال کرنے والے کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا کیونکہ اس میں کچھ ٹولز تک رسائی ممکن نہیں تھی، خاص طور پر بزنس واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات درپیش تھیں۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق اس ورژن کو غیر متوقع طور پر ختم نہیں کیا گیا، واٹس ایپ نے 4 ہفتے قبل صارفین کو ایپ کی مین اسکرین پر نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا تھا۔