ایس اے پی نے ڈسکوری ڈے کا انعقاد کیا

 
0
96

اسلام آباد، 18 جون، 2023: انٹرپرائز سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ادارے(ایس اے پی) نے ڈسکوری ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا موضوع ”ایک اچھا اور مستحکم کاروباری ادارہ بنیں“ تھا۔ اس تقریب کا مقصد ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ضروری معلومات اور آلات کے ذریعے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا تھا، تاکہ وہ ایک اچھا، مسابقتی اور مستحکم کاروباری ادارہ بن سکیں۔

ایس اے پی ڈسکوری ڈے میں صنعتی رہنما، ماہرین اور مختلف شعبوں کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل ذرائع سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کا بھی اشتراک کیا۔

اپنے خیرمقدمی کلمات میں SAP کے سینئر نائب صدر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ احمد الفیفی نے کہا کہ ہم یہاں اس لیے اکٹھا ہوئے ہیں تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کا اندازہ کرسکیں اور یہ سمجھ سکیں کہ ایک اچھے اور مستحکم کاروباری مستقبل کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا استعمال کیوں ضروری ہے۔ تیز رفتار تکنیکی ترقی کے اس دور میں کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے تاکہ وہ تبدیل ہوتے ہوئے کارباری منظر نامے کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک اچھے کاروباری ادارے کا تصور نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ یہ ڈیٹا، تجزیات اور ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت طرازی، کارکردگی بڑھانے اور پائیدار کاروباری طریقوں کے لیے جامع نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر SAP پاکستان، عراق اور افغانستان ثاقب احمد نے پاکستان میں ڈیجیٹلDisruption کا مستقبل کے موضوع پر اپنے خطاب میں ڈیجیٹلائزیشن کی بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن پاکستان میں کاروباری منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے۔ ٹیکنالوجی معاشی اور پیشہ ورانہ ترقی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ صارفین کی ضروریات اور مارکیٹ کی مسابقت پر نظر رکھتے ہوئے تبدیلی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ SAP کا مقصد صارفین کی ضروریات کو بہترین انداز سے پورا کرنے کے لیے کاروبار کو موثر بنانا ہے۔

ایمازون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) پر SAP کے سربراہ پال کینڈی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اداروں کو مارکیٹ میں نئے تعلقات بنانے، ملازمین کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات کے قابل بناتی ہے۔ SAP کلاؤڈ، موبائل اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما ہے اور 40 سال سے صارفین کے لیے کاروباری مسائل کو حل کر رہا ہے۔ اس بھرپور تاریخ کے ساتھ SAP نے اپنی توجہ ترقی پذیر ٹیکنالوجیز اور بہترین طریقوں پر مرکوز کررکھی ہے جو عالمی رجحانات کو تشکیل دیتے ہیں۔

ممتاز مقررین اور صنعتی ماہرین کے خطابات اور پینل مباحثوں میں کاروباری اداروں کی پیداواری صلاحیت، صارفین کے اطمینان اور مجموعی خوشحالی کے لیے Human Experience Management کو فوری طورپر ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ حقیقی دنیا کے کیس اسٹڈیز کے ساتھ انسان کے فلاح و بہبود کے کاموں میں انقلاب لانے کے لیے ڈیجیٹل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کی صلاحیت جو ڈیجیٹل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ٹھوس فوائد کو اجاگر کرتی ہے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ایس اے پی کے سینئر ایگزیکٹوز، Erhan Kani Ergün، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، Cloud COE S/4HANA، EMEA South اور Stamatia Betsi،Climate Action & Sustainability Business Development Expert EMEA South نے بھی ایک مضبوط ادارے کو آگے چلانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن میں اپنی مہارت اور کامیابیوں کا اشتراک کیا۔

SAP کاتعارف
SAP کی حکمت عملی ہر کاروبار کو اچھے اور پائیدار انٹرپرائز کے طور پر چلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر ہم تمام چھوٹی بڑی کمپنیوں اور صنعتوں کو بہترین طریقے سے چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ SAP صارفین کا عالمی تجارت میں حصہ 87 فیصد ہے۔ ہماری مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور جدید تجزیاتی ٹیکنالوجیز صارفین کے کاروبار کو اچھے کاروباری ادارے میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔SAP لوگوں اور اداروں کو گہری کاروباری سوجھ بوجھ اور تعاون فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ مقابلے کے دوڑ میں آگے رہ سکیں۔ ہم کمپنیوں کے لیے ٹیکنالوجی کو آسان بناتے ہیں، تاکہ وہ ہمارے سافٹ ویئر کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکیں۔ ہماری ایپلی کیشنز اور سروسز عالمی سطح پر 25 صنعتوں میں کاروباری اور عوامی صارفین کو منافع بخش کام کرنے، مسلسل موافقت اور فرق پیدا کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ صارفین، شراکت داروں، ملازمین اور فکری رہنماؤں کے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ SAP دنیا کو بہتر طریقے سے چلانے اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد دیتا ہے۔