شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا

 
0
157

شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد یونیکارن پریسٹیج لمیٹڈ کی درخواست نمٹا دی۔
اتحادی حکومت کی نیب میں کی گئی ترمیم کا فائدہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ملا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب نے عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ بند کرنے کی سفارش کر دی۔
عثمان بزدار اور دیگر کے خلاف شراب لائسنس کی نیب انکوائری بند کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو نیب قانون میں ترمیم کے تحت فائدہ دیا جا رہا ہے۔
ترمیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے مقدمے میں کارروائی نیب کا اختیار نہیں ہے۔
پراسیکیوٹر نے کل لاہور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ مقدمہ بند کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔