ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے ملاقات

 
0
867

اسلام آباد اکتوبر 6 ( ٹی این ایس ) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسلام آباد کے پمز کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے علیحدہ کرنے کے لئے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مجوزہ بل وزارت کیڈ نے وزارت قانون کو بھجوا دیا۔وزیر قانون نے سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم دونوں اداروں کی علیحدگی کی اصولی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔پمز اور یونیورسٹی کی انتظامی علیحدگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔پمز ملازمین جلد ہڑتال ختم کر کے مریضوں کی دیکھ بھال سر انجام دیں۔